:جے آئی یوتھ بلوچستان کی جماعت اسلامی یوتھ چمن کے نائب صدر محمد شریف مسلم کے اغواء کی مذمت، فوری رہائی کامطالبہ

پیر 29 مئی 2023 22:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) جے آئی یوتھ بلوچستان کے صدر نقیب اللہ اخوانی،نائب صدر عبدالرافع خلجی نے جماعت اسلامی یوتھ چمن کے نائب صدر محمد شریف مسلم کے اغواء کی شدیدمذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کامطالبہ کیا انہوں نے کہاکہ محمد شریف مسلم کے اغواء سے چمن قلعہ عبداللہ کے نوجوانوں تاجروں اورعوام الناس مین تشویش پائی جاتی ہے چمن کے پرامن حالات کو سازش کے تحت خراب کیے جارہے ہیں ۔

محمد شریف مسلم کا کسی سے کوئی دشمنی نہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جے آئی یوتھ بلوچستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مطالبہ کہاکہ حکومت اورادارے محمد شریف مسلم کو فوری بازیاب ،ملوث کرداروں کو بے نقاب وقرارواقعی سزادیں جماعت اسلامی اور جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوان محمد شریف مسلم کی رہائی کیلئے ہر فورم پر احتجاج کریں گے جماعت اسلامی نے اپنے تربیت یافتہ تعلیم یافتہ باشعور نوجوانوں کے زریعے معاشرے سے جہالت ،ظلم وجبر لاقانونیت اور گناہ وغلط کاموں کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے جماعت اسلامی صالح اسلامی معاشرے کے قیام ،امن وعدل کیلئے جمہوری جدوجہد کر رہی ہے عوام اور نوجوانوں کی بڑی تعدادہمارے ساتھ ہیں انشاء اللہ قوم کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کرتعلیم وترقی کی راہ پر ڈالیں گے ہم پاکستان کواسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

محمد شریف مسلم نے چمن میں جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کیلئے جدوجہد شروع کیا تھا شاید یہ اسلام وملت اور قوم دشمنوں کو پسند نہیں آیا محمد شریف مسلم غیرت مندنوجوانوں کوجہالت ،غربت ،بے روزگاری اوربے راہ روی سے بچانے کیلئے جے آئی یوتھ کے ذریعے جدوجہد کررہے ہیں اگر محمد شریف مسلم بازیاب نہ ہوئے تو بھر پور تحریک چلائیں گے جے آئی یوتھ کے نوجوان اپنے ذمہ داران وکارکنان کی رہائی وبازیابی کیلئے ہر جمہوری راستہ اپنائیگی