/حکومتی نا اہلی کی وجہ سے اب تک اکثر تعلیمی ادارے بند ہیں اور دیگر اداروں کے کئی اساتذہ اپنی ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے ہیں،پشتونخواہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

پیر 29 مئی 2023 23:15

ذ*مسلم باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع قلعہ سیف اللہ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ممبرز سینئر آرگنائزر عتیق الرحمن، اطلاعات آرگنائزر داؤد خان، ثقافت آرگنائزر عنایت پشتون یار، مراد خان،نصیب اللہ، صدیق گران، پائند افغان، سمیع ودان، ایاز خان، اکرام، نواز شاہ، حکیم اللہ و دیگر نے مسلم باغ میں اولسیار شہید یونٹ نواں کلی، یونس آباد اور سیوری مہترزئی میں نئے یونٹوں کے قیام اور انتخابی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشتونخوا وطن کے نوجوانوں اور طلباء کی نمائندہ تنظیم ہے، حکومتی نا اہلی کی وجہ سے اب تک اکثر تعلیمی ادارے بند ہیں اور دیگر اداروں کے کئی اساتذہ اپنی ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے ہیں جو کہ ایک قومی خیانت ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ اب بھی کئی اساتذہ دیگر شہروں میں اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔اور حکومت کی جانب سے اب تک کئی سکولوں کو مفت کتابیں فراہم نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کی اس تیز دوڑ میں شامل ہونے کے لئے ہم سب پر خاص طور پر نوجوان طبقے پر ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔ اس لئے ہمیں دن رات سخت محنت کر کے اپنی ملت کو اندھیروں سے نکالنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع قلعہ سیف اللہ مسلم باغ تحصیل میں تعلیمی اداروں میں درپیش مشکلات کے حل اور طلباء ، اساتذہ کے آئینی ، جمہوری حقوق کیلئے پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہمیشہ سے آواز بلند کرتی رہی اور آئندہ بھی ان کے علمی ، آئینی ، جمہوری حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی درسی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی اور اخلاقی تربیت پر بھی توجہ دینی ہوگی اساتذہ ہمارے لیئے قابل احترام ہیں اور جو اساتذہ ایمانداری اور مخلصانہ طور پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں لیکن وہ اساتذہ جو ہمارے طلباء ، بچوں کے ساتھ علم دشمنی ، تعلیم دشمنی پر مبنی عمل اختیارکیئے ہوئے ہیں اور سرکاری تنخواہیں لیکر تعلیمی اداروں میں حاضری نہیں دیتے ان کے خلاف محکمہ تعلیم کارروائی کرے ۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے بانی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی سیاسی فلسفے پر کاربند ہوکر ہمیں اپنی قومی سیاسی جمہوری جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا اور اپنے محبوب چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں جاری جدوجہد میں ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی کی سیاسی بصیرت اور جدوجہد ہمارے لیئے مشعل راہ ہے