ھ*اسلام قبول کرنیوالی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی

منگل 30 مئی 2023 20:00

،ْممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2023ء) اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے خود سے منسوب شوبز چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ پچھلے کچھ روز سے بھارتی میڈیا پر دیپیکا ککڑ کے بارے میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اٴْنہوں نے شوبز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں مذکورہ تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے میرے گزشتہ بیان کو غلط انداز میں سمجھا، اس لئے میں صرف یہ واضح کرنا چاہوں گی کہ میں نے اداکاری نہیں چھوڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے میں آئندہ 4 سے 5 سال کام نہ کروں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس دوران مجھے کوئی بہت اچھا پراجیکٹ آفر ہو تو میں اس کے لیے انکار نہیں کروں گی۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے مزید کہا کہ اہم بات صرف یہ ہے کہ میں جلد ماں بننے والی ہوں اور اسی لیے فی الحال میری ساری توجہ اپنی فیملی پر مرکوز ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی فاتح، مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل’سسرال سِمرکا‘سے شہرت پانے والی خوبصورت اداکارہ دیپیکا ککڑ نے 2018ئ میں اسلام قبول کرکے مسلمان ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کرلی تھی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے تبدیل کرکے فائزہ رکھا، حال ہی میں شعیب ابراہیم نے اپنی اہلیہ کے حاملہ ہونیکی خبر دی تھی

متعلقہ عنوان :