کراچی، جو کیس کا مدعی بنے گا اسے معاوضہ ملے گا ،سندھ حکومت نے انوکھی شرط رکھ دی

بدھ 31 مئی 2023 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2023ء) جو کیس کا مدعی بنے گا اسے معاوضہ ملے گا ،سندھ حکومت نے 9مئی واقعات میں جلنے والی گاڑیوں ، موٹر سائیکلو ں کے مالکان کو معاوضہ دینے کیلئے انوکھی شرط رکھ دی ۔تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو کراچی کی شاہراہ فیصل پر جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پیش آئے، سندھ حکومت کی جانب سے احتجاج کے دوران جلائی جانیوالی 11 موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کے مالک کو معاوضہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

معاملے پر پولیس حکام کو مضبوط کیس تیار کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے اور معاوضے کیلئے شرط لگائی گئی ہے کہ جو کیس کا مدعی بنے گا صرف اس کو ہی معاوضہ دیا جائے گا۔پولیس افسران سے کس تھانے میں کتنے شہریوں نے رپورٹ درج کرائی اس کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔پولیس معاوضہ وصول کرنے والوں پر مظاہرین کے خلاف گواہ بننے کی شرط بھی لگائے گی اور وہ مظاہرین کو شناخت کرنے کے پابندبھی ہوں گے۔ ان شرائط پر خدشہ ہے کہ شائد کچھ لوگ پولیس کیس میں شامل ہونے اور گواہی دینے جیسی پیچیدگیوں میں پڑنے کیلئے تیار نہ ہوں