قانون اپنا راستہ خود لے گا ہم نے فیصلہ نہیں کرنا کون مائنس ہوگا کون نہیں۔سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 31 مئی 2023 23:10

قانون اپنا راستہ خود لے گا ہم نے فیصلہ نہیں کرنا کون مائنس ہوگا کون ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2023ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہماری ملاقاتیں جاری ہیں زرداری صاحب کا لاہور میں پہلا دن تھا۔سینٹرل پنجاب اور سائوتھ پنجاب کے لوگوں سے پارٹی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے بدھ کے روز بلاول ہائوس لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا ہے،ملک کے اندرونی و بیرونی حالات پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی میں بہت سے لوگوں نے شمولیت اختیار کی ہے،ہر جماعت سے تعلق رکھنے والے لوگ پیپلز پارٹی میں آ رہے ہیں,انہوں نے کہا کہ ابھی جو بھی مشاورت ہو گی اس پر بات کریں گے ہم انفرادی فیصلے نہیں کرتے ۔اتحادیوں سے مل کر بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہونے چاہیئں۔ تحریک انصاف بضد تھی کہ اسمبلی تحلیل کریں پھر بات کریں گے۔

ہم نے انہیں کہا کہ پنجاب اسمبلی اور کے پی پے توڑ کر آپ نے غلطی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نو مئی کے واقعات کی مذمت کر رہی ہے ، کسی سیاسی پارٹی کے اندر عسکری ونگ نہیں ہونا چاہئیے قانون اپنا راستا خود لے گا ہم نے فیصلہ نہیں کرنا کون مائنس ہوگا کون نہیں۔ تحریک انصاف والے خود بھی اب 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر رہے ہیں، عسکری اور دیگر اداروں پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہیں،مذاکرات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی قیادت نے زور دیا ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پی ٹی آئی سے کہاکہ کچھ ہم پیچھے جاتے ہیں اور آپ آگے آئیں پہلے سب مان گئے تھے بعد میں جب وہ آئے تو دوبارہ 14مئی پر بضد ہو گئے ہم نے کہا آپ نے اسمبلیاں توڑ کر بھی غلطی کی اور مذاکرات بند کر کے بھی غلطی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسی کی بنتی ہے جو بہتر کام کرتا ہے ۔ پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور ان میں تشدد کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔نو مئی کو جو ہوا پورا ملک اسکی مذمت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ جو سیاست دان پیپلزپارٹی میں آنا چاہتے ہیں انکا سیاسی بیک گرانڈ کیسا ہے پھر فیصلہ کریں گے۔