امریکی ائیرفورس کے ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے اپنے ہی آپریٹرکو ہلاک کردیا

جمعہ 2 جون 2023 14:43

امریکی ائیرفورس کے ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے اپنے ہی آپریٹرکو ہلاک کردیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) امریکی فضائیہ کے ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے اپنے ہی آپریٹر کو ہلاک کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ائیرفورس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈرون کو آزمائشی طور پر اڑایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو تباہ کرنے کا ہدف دیا گیا تھا۔حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈرون نے آپریٹر کے ہدف کو تباہ کرنے یا نہ کرنے کے حکم کا انتظار کیے بغیر اپنا رخ موڑا اوراپنے ہی آپریٹر کو نشانہ بنا ڈالا۔ ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے یہ سمجھا کہ آپریٹر اسے ہدف تک پہنچنے سے روک رہا ہے۔ائیرفورس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :