پشاور،پرائم منسٹرخواتین یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام خیبرپختونخوا فٹ بال کے ٹرائلز کے لیے تاریخ اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا
اتوار 4 جون 2023 11:50
(جاری ہے)
خیبر پختونخوا میں 6 سے 8جون تک مردان سپورٹس بورڈ میں ٹرائلز ہونگے جبکہ نو جون سے گیارہ جون تک شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور اور عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ کے ٹرائلز ہونگے سوات ریجن کے لیے 12سے 14جون تک سوات پبلک سکول جونئیر برانچ نیو کلے ہزارہ ریجن کے لیے15سے17جون تک ایبٹ آباد کے پولیس گراؤنڈ میں ہونگے ساؤتھ ریجن خیبرپختونخوا کے بنوں اور کوہاٹ میں18جون کو بنوں ایف ای ایف بنوں گرلز ڈگری کالج بنوں ٹاؤن شپ اور انیس تاریخ کو کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کوہاٹ کے ٹرائلز ہونگے, پروگرام خیبر پختونخوا میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف چارسدہ ارگنائز کریگی جہاں پر سابق انٹرنیشنل اتھلیٹ اور ڈائریکٹر سپورٹس باچا خان یونیورسٹی چارسدہ و آرگنائزنگ سیکرٹری پرائم منسٹر فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ فی میل پروگرام شبانہ خٹک کے زیر نگرانی ہونگے شبانہ خٹک کے مطابق پروگرام میں15سال سے25سال کی بچیاں حصہ لینے کی اہل ہوگی جبکہ پاکستان میں کسی بھی شعبے میں سپورٹس کوٹہ پر کام کرنے والی خواتین حصہ لینے کی اہل نہیں ہوگی آرگنائزنگ سیکرٹری شبانہ خٹک خود پاکستان انٹرنیشنل اتھلیٹ رہ چکی ہیں انہوں نے کامن ویلتھ گیمز, ورلڈ یونیورسٹد گیمز, ورلڈ وومن گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کو میگا سپورٹس پروگرام کے لیے پورے خیبر پختونخوا میں ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم صوبے میں ان چھپے حقیقی مستحق ٹیلنٹ کو اجاگر کریں جنکو آج تک کوئی موقع نہیں ملا ہے اور نیشنل و انٹرنیشنل میڈیا سے اوجھل ہیں ہم انکو موقع دے کر پالش کرکے انکو خیبرپختونخوا, ہائیرایجوکیشن کمیشن اور پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار کرینگے تاکہ وہ علاقے, صوبے,ہائیر ایجوکیشن اور پاکستان کا نام روشن کریں.
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.