فرانس میں لیون فیسٹیول، پاکستانی ثقافت، سیاحت، کھیلوں کی نمائش

شرکا نے پاکستانی کلچر اور پکوانوں میں گہری دلچسپی دکھائی اور خوب پیٹ بھر کر کھانا کھایا اور لطف اندوز ہوئے

اتوار 4 جون 2023 15:50

لیون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) فرانس کے شہر لیون میں شروع ہونے والے فیسٹیول میں پاکستان کی متحرک ثقافت، سیاحت اور کھیلوں کی نمائش کی گئی۔ اس ایونٹ میں 46 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فیسٹیول کے شرکا روایتی پاکستانی کھانوں، موسیقی اور ثقافتی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے۔لیون کے میئر گریگوری ڈوسیٹ نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور سفیر عاصم افتخار احمد سے ملاقات کی۔شرکا نے پاکستانی کلچر اور پکوانوں میں گہری دلچسپی دکھائی اور خوب پیٹ بھر کر کھانا کھایا اور انجوائے کیا۔

متعلقہ عنوان :