سارہ علی خان اپنی والدہ امریتا سنگھ کو ڈانٹتی ہیں, وکی کوشل کا انکشاف

’مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ سارہ پیک اپ کے بعد ڈنر بھی سیٹ پر ہی کرکے جاتی ہوں گی،کپل شرما

پیر 5 جون 2023 11:55

سارہ علی خان اپنی والدہ امریتا سنگھ کو ڈانٹتی ہیں, وکی کوشل کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) بالی ووڈ کے اٴْبھرتے ہوئے اداکار وکی کوشل نے انکشاف کیا ہے کہ چھوٹے نواب سیف علی خان کی بڑی صاحبزادی اور اداکارہ سارہ علی خان اپنی والدہ کو ڈانٹتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار وکی کوشل اور اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی نئی فلم ’ذرا ہٹ کے، ذرا بچ کے‘ کی پرموشن کے لیے ’دی کپل شرما شو‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پٴْر لطف گفتگو کر کے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

دورانِ شو وکی کوشل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک دن دیکھا کہ سارہ علی خان اپنی والدہ امریتا میڈم کو ڈانٹ رہی ہیں جس پر انہوں نے ان سے معلوم کیا کہ سب خیریت تو ہی بات کیا ہی جس پر سارہ نے کہا کہ ممی کو عقل ہی نہیں ہے، 1600 روپے کا تولیہ خرید کر لے آئی ہیں اور اس بات پر یہ اپنی ممی کو مستقل جھاڑتی رہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ سارہ علی خان نے وکی کوشل کی بات پر کہا کہ وینیٹی وین میں یہ لوگ روز مفت کے دو تین تولیے رکھتے ہیں، ان ہی میں سے استعمال کر لیں، 1600 روپے کا تولیہ کون خریدتا ہی یہ سٴْن کر میزبان کپل شرما نے اداکارہ سارہ علی خان کی کفایت شعاری پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ سارہ پیک اپ کے بعد ڈنر بھی سیٹ پر ہی کر کے جاتی ہوں گی‘۔

خیال رہے کہ وکی کوشل اور سارہ علی خان کی رومانٹک کامیڈی فلم ’ذرا ہٹ کے، ذرا بچ کے‘ 2 جون کو ریلیز ہو چکی ہے اور اس نے پہلے ہی دن 5.49 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔

متعلقہ عنوان :