کاشتکاروں کو مکئی کی برداشت کے بعد چھلیاں اچھی طرح خشک کرنے کی ہدایت

پیر 5 جون 2023 15:07

کاشتکاروں کو مکئی کی برداشت کے بعد چھلیاں اچھی طرح خشک کرنے کی ہدایت
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) محکمہ زراعت نےکاشتکاروں کو مکئی کی برداشت کے بعدچھلیاں اچھی طرح خشک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ساہیوال2002،ایم ایم آر آئی ییلو، پرل اور اگیتی 2002کا بیج آئندہ فصل کے لئے رکھنے کا بھی مشورہ دیاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر سجاد محمود نے کہا کہ جب مکئی کی فصل کٹائی کے لئے تیار ہوجائے تو چھلیاں پودوں سے نکال کر چبو تروں پر پتلی تہہ میں پھیلا دیں اوربعدمیں ان کو الٹتے پلٹتے بھی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ موسم گرماکے دوران درجہ حرارت زیادہ ہوتاہے اس لئے چھلیوں کے خشک ہونے میں زیادہ سے زیادہ 3دن لگ سکتے ہیں لہذا چھلیاں خشک کرنے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے خاص کر وہ چھلیاں جن سے اگلی فصل کے لئے بیج رکھنا مقصودہوتو ان کو سایہ دار جگہ میں خشک کرنا بہترہوگا۔

متعلقہ عنوان :