سنگاپور میں دنیا کی بڑی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی خفیہ بیٹھک

سنگاپورحکومت گزشتہ کئی سالوں سے سیکیورٹی سمٹ کے ساتھ ایک بالکل الگ اور خفیہ وینیو پر منعقد کر رہی ہے،رپورٹ

پیر 5 جون 2023 18:16

سنگاپور سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) دنیا کی بڑی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تقریبا دو درجن سینیئر حکام کی شنگریلا ڈائیلاگ کے تحت ایک خفیہ میٹنگ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سنگاپور میں ہونے والی اس سیکورٹی میٹنگ کا انتظام سنگاپور کی حکومت گزشتہ کئی سالوں سے سیکیورٹی سمٹ کے ساتھ ایک بالکل الگ اور خفیہ وینیو پر منعقد کر رہی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ اس سے قبل اس میٹنگ کو رپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں امریکی حکومت کی نمائندگی ڈائریکٹر نیشنل اینٹلی جنس ایورل ہینز نے کی جو امریکا میں اینٹلی جنس کمیونٹی کے سربراہ ہیں۔اس اجلاس میں چین بھی موجود تھا حالانکہ اس وقت چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :