پڑھی لکھی خواتین ملک و قوم کا اثاثہ ،برادریوں کی سیاست سے نکل کر ملک وقوم کے لیے کام کریں،رابعہ حیات

پیر 5 جون 2023 19:06

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) حلقہ وسطی باغ کی ضمنی الیکشن براے قانون ساز اسمبلی پیپلزپارٹی کے نوجوان امیدوار سردار ضیاالقمر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے میں خواتین اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

پڑھی لکھی خواتین ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ،برادریوں کی سیاست سے نکل کر ملک وقوم کے لیے کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار راولی سیکوٹ سے نو منتحب کوکل کونسلر رابعہ حیات نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تعمیر وترقی کا پہیہ ر کا ہوا ہے جس کو ماضی کی طرع مستقبل میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں سردار قمرالزمان خان اور انکے باصلاحیت بیٹے سردار ضیاالقمر چلا ئیں گے ۔