aایران کی سعودی عرب میں سفارتخانہ کھولنے کی تصدیق

پیر 5 جون 2023 20:50

پ تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) ایران نے آج ( منگل کو ) سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانہ کھولنے کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی خبر رساںادارے کے مطابق ریاض میں ایرانی سفارتخانہ آج منگل کو کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بدھ کو جدہ میں ایرانی قونصل خانہ اور او آئی سی دفتر بھی دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ایران گزشتہ ماہ علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کرچکا ہے۔ کئی برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد مارچ میں ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی بحالی چین کی معاونت سے ہوئی ہے۔۔