جموں،حادثاتی فائرنگ کے نیتجے میں دو بھارتی فوجی زخمی

بدھ 7 جون 2023 18:20

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع راجوری میں دو بھارتی فوجی رائفل حادثاتی طور پر چل جانے کیوجہ سے زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راجور ی کے علاقے منجکوٹ میں قائم بھارتی فوج کے کیمپ میں فوجیوں کی معمول کی مشن کے دوران ایک فوجی کی رائفل حادثاتی طورپر چل گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمی اہلکاروںکو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ بھارتی فوجی کی ناقص تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی کمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارتی فوجی کی چھاﺅنیوں اور کیمپوں میں روزانہ کی فائرنگ مشن اور ہتھیاروں کی صفائی ستھرائی کے دوران اکثر اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن میں اب تک بیسیوں بھارتی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔