قتل کے مقدمے میں نامزد سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کی ضمانت درخواست پر سماعت 12جون تک ملتوی

بدھ 7 جون 2023 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور سید بادشاہ نے قتل کے مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کی ضمانت درخواست پر سماعت 12جون تک ملتوی کردی ہے ، گزشتہ روز جب عدالت نے ملزم کی ضمانت درخواست پر سماعت شروع کی تو اس دوران ملزم کے وکلاعدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے اپنے وکالت نامے جمع کردیے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے کیس کا ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کردیا دوسری جانب مدعی کی جانب سے وکیل پیش ہوئے تاہم ا س نے وکالت نامہ جمع نہیں کیا تھا مدعی کے وکیل نے مہلت کی استدعا کی ۔ عدالت نے ضمانت درخواست پر دلائل کے لیے مزید سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے تھانہ ریگی کی حدود میں عیسی خیل قوم کے جلوس پر فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے ملزم کا علاقے میں عیسی خیل قوم سے زمینی تنازعہ چلا آرہا ہے ۔