تکبر، ضد، انا، اپنی ذات و مفادات کے بت کا ہائوس آف کارڈز دھڑام سے زمین بوس ہو گیا ہے، پی ٹی آئی سے روح نکل گئی، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

جمعرات 8 جون 2023 19:27

تکبر، ضد، انا، اپنی ذات و مفادات کے بت کا ہائوس آف کارڈز دھڑام سے زمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تکبر، ضد، انا، اپنی ذات و مفادات کے بت کا ہائوس آف کارڈز دھڑام سے زمین بوس ہو گیا ہے، پی ٹی آئی سے روح نکل گئی، پارٹی بنانے والوں کے چلے جانے سے بس اب بت ہی باقی رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک شعر ”دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے ....اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے“ کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مغرور نے کہا تھا کہ کسی کے آنے اور جانے سے فرق نہیں پڑتا، وہ آج عبرت کی زندہ مثال بن چکا ہے۔