ہوائی اڈوں پر قائم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ڈیسک کو مزید موثر بنایا جائیگا، ساجد حسین طوری

جمعرات 15 جون 2023 23:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2023ء) ہوائی اڈوں پر قائم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ڈیسک کو مزید موثر بنایا جائیگا تا کہ ملک میں آنے یا جانے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز سردار سلیم حیدر خان نے پیرس میںپاکستان بزنس فورم فرانس کی دوسری سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل دور کرنے کیلئے اپنے دفتر میں ایک مخصوص ڈیسک کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان بزنس فورم فرانس کی دوسری سالگرہ کے کے موقع پر پیرس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا بزنس فورم پاکستان کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں سفیر پاکستان عاصم افتخار، راجہ علی اصغر،حاجی اسلم چودھری، سردار حسیب اقبال خان،سردار عاقل اقبال خان،شیخ بلال مصطفی ،سیاسی ،سماجی،مذہبی اورکاروباری تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بزنس فورم پاکستان نے گزشتہ دو سال میں بہت کام کیا اور اتحاد و اتفاق پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا راجہ علی اصغر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بزنس فورم چھتری کا کردار ادا کر رہا ہے اس کا ثبوت ہے کہ ا?ج کی تقریب میں تمام جماعتوں نے شرکت کی ہے تقریب سے خطاب میں سردار حسیب اقبال خان نے کہا کہ بزنس فورم پاکستان نے ملک اور بیرون ملک پاکستانیوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر قائم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ڈیسک کو مزید موثر بنایا جائیگا تا کہ ملک میں ا?نے یا جانے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل دور کرنے کیلئے اپنے دفتر میں ایک مخصوص ڈیسک کے قیام کا بھی اعلان کیا بعد ازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس سلسلہ میں ہماری موجودہ حکومت بھی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور وہ بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی ایک مقبول ترین جماعت ہے جو ایک بار پھر سے اقتدار میں آ کر ملک کو تمام بحرانوں سے آزاد کرائے گی انہوں نے کہا پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ دوبارہ اقتدار میں آ کر عوام کی تقدیر بدل دینگے