
زینت بلوچ کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں ،نعمان ارشد
میں بلدیہ کراچی کی وجہ سے اپنی شناخت اور خدمات کے ساتھ رخصت ہو رہی ہوں ، سب کے ساتھ کام کیا۔کبھی فراموش نہیں کرسکتی ۔ زینت بلوچ شعبہ اطلاعات کے چند ہی ستارے ہیں اور سب ریٹائرمنٹ پر ہیں ۔ آرٹس کونسل میں اپنی شناخت بنائی لیکن میری پہلی پہچان میڈیا ہے
اتوار 9 جولائی 2023 19:50
(جاری ہے)
اخبار بلدیہ ہماری بہترین کاوش تھی۔ افسران بالخصوص اعلی افسران ، بشیر سدوزئی، علی حسن ساجد ، عمر خان ، سیف الرحمان گرامی ، باقری صاحب ، شکیل جعفری، نذیر متین ، رضوان احمد ، مصباح ، عارف صدیقی، سب کے ساتھ کام کیا۔
کبھی فراموش نہیں کرسکتی ۔ میری شناخت میڈیا ہے اور میں یہ کام کرتی رہوں گی۔ میرے بھائی لطیف بلوچ ڈان گروپ سے وابستہ تھے لیکن میں نے اپنی شناخت خود بنائی ۔ میرے خاوند بھی میڈیا سے وابستہ ہیں ۔ ہم ایک فیملی ہیں ۔ آرٹس کونسل کے نائب صدر اور سابق سینئر ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ بشیر خان سوزئی نے کہا کہ شعبہ اطلاعات کے چند ہی ستارے ہیں اور سب ریٹائرمنٹ پر ہیں ۔ آرٹس کونسل میں اپنی شناخت بنائی لیکن میری پہلی پہچان میڈیا ہے ۔ زینت بلوچ کو شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بلدیہ کراچی کی تاریخ کو کتاب لکھ کر محفوظ کردیا ہے اور بک ٹو بھی جلد منظر عام پر ہوگی۔ اچھی روایت نے دل مسرور کردیا۔ ہے۔ محمد رضوان خان فکری سابق ڈائریکٹر اطلاعات و چیئرمین پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ زندگی بھر صحافت کی ۔ آج بھی کالم لکھتا ہوں ۔ علی حسن ساجد نے دل جیت لیا۔ ایک قلم کار کی عزت اسکی پزیرائی ہے۔ زینت بلوچ بہترین میڈیا ورکر اور محنتی افسر تھیں ۔ دروازے کھلے ہیں کے ایم سی آپکو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ میں علی حسن ساجد ، بشیر سدوزئی ، زینت بلوچ ، نادر عباس نے ایک ساتھ کے ایم سی میں کام کیا۔ ہمیں فخر ہے ہماری چیئرپرسن میئر کراچی کی والدہ محترمہ فوزیہ وہاب تھیں ۔ ان سے بہت کچھ سیکھا۔ آج انہی کے صاحب زادے کی سربراہی میں کام کر رہے ہیں جو ایک اعزاز ہے۔ ستار جاوید ڈائریکٹر اطلاعات نے کہا کہ زینت بلوچ کے ایم سی کی منفرد اور شعبہ اطلاعات کی بہترین لازاوال شخصیت ہیں ۔ طارق ، مصباح ، نذیر متین ، باسظ ، عارف صدیقی ، شعبہ اطلاعات کے تمام اراکین کی الواداعیہ تقریب میں شرکت کی ۔ معروف سینئر صحافی علی عباس نے اہلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے میں اپنی محنتی اہلیہ کے شانہ بشانہ رہا یہ سفر جاری ہے ہم کے ایم سی میں ہی ہیں ۔ نذیر متین ، طارق اور دیگر نے بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زینت بلوچ کی خدمات کو سراہا۔ پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شاکر ذکی ، مجلس عاملہ کے اراکین رضوان راجپوت، جاوید قیصر نے بھی شرکت کی اور بہترین الفاظ میں زینت بلوچ کو سراہا جنکی وابستگی ایسوسی ایشن سے رہی اور رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.