ڈاکٹر خاور چودھری نے اپنی شاعری میں سماج میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے،مقررین

منگل 11 جولائی 2023 21:00

حضر و (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2023ء) ڈاکٹر خاور چودھری نے اپنی شاعری میں سماج میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔ اُن کی شاعری عصری حسیت کا اظہار بھی ہے اور سلگتے مسائل کی نشاندار بھی ۔ انھوں نے ہیئت میں تجربات بھی کیے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے نامور ادیب ، محقق اور کالم نگار ڈاکٹر خاور چودھری کی نظموں کی کتاب کفِ خاک " کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب کا اہتمام حضرو کی ممتاز علمی ، ادبی و ثقافتی تنظیم " چھچھ چوراسی " نے ویلکن سکول حضرو میں کیا تھا۔ تقریب کی صدارت ممتاز ماہر تعلیم اور ناولسٹ محمد خالد خان نے کی جبکہ مہمانانِ گرامی میں پروفیسر ملک محمد اعظم خالد ( شاعر ، سفرنامہ نگار ، سابق کنٹرولر تعلیمی بورڈ ) ملک محسن عباس ( شاعر ، سابق سی ای او ایجوکیش اٹک ) اور سید تقی حیدر ( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ) تھے ۔

(جاری ہے)

کفِ خاک " کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرنے والوں میں پروفیسر ملک محمد اعظم خالد ، علامہ سید کفایت بخاری ، محمد خالد خان ، ملک محسن عباس ، عبدالحمید عابد چشتی حسینی ، پروفیسر ڈاکٹر نذرِ عابد اور فائق ترابی شامل ہیں ۔ تقریب کی نظامت منقبت کے نمایاں شاعر فائق ترابی نے کی جبکہ نعت رسول کریم کی سعادت شیر افضل خان حاصل کی ۔ سینئر صحافی ملک لطف الرحمان ، نثار علی خان ، زوہیر عباس ، عمر فاروق خان اور نوجوان شعرا علی ہیثم اور علی آرش خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔\378