خاتون چلتے چلتے اچانک جم گئی

راہ چلتی خاتون کی پُراسرار قسم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 جولائی 2023 13:34

خاتون چلتے چلتے اچانک جم گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 17 جولائی 2023ء) راہ چلتی عورت سڑک پر اچانک جم گئی،ویڈیو منظر عام پر آئی تو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک پراسرار قسم کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون چلتے چلتے اچانک جم جاتی ہے اور تھوڑی دیر بعد دوبارہ چلنا شروع کر دیتی ہے۔ویڈیو نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون جس نے کالی قمیض اور سفید پینٹ زیب تک کی ہوئی ہے وہ چلتے ہوئے اچانک ساکت ہو جاتی ہے۔کچھ ہی سیکنڈز کے بعد خاتون دوبارہ چلنا شروع کر دیتی ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ محض نظر کا دھوکا ہے۔
❌ Could not extract embed code.
سائنسی نظریات کے مطابق نظر کا وہم اکثر ہمارے دماغوں کو بیوقوف بناتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی پراسرار ویڈیو شئیر کی جاتی ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔اس سے قبل میکسیکو کے سمندر کے بیچوں بیچ سے بلند ہوتے آگ شعلوں نے سب کو حیران کردیا تھا جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو جزیرے یوکاٹن کے علاقے میں سمندر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

سمندر کے بیچوں بیچ سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جب کہ وہاں نہ کوئی جہاز تھا اور نہ ہی کوئی ایسی چیز جس میں آگ لگنے کا شبہ ہوسکتا ہے۔ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ سمندر کے اندر آتش فشاں ہوگا جس کے پھٹنے سے آگ کے شعلے بلند ہوئے تاہم سطح سمندر پر آتش فشاں کا دہانہ ہونے کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا اس لیے یہ آگ پُراسرار ہی رہی۔

متعلقہ عنوان :