ہوسڑی پولیس، مین پوری سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار

پیر 17 جولائی 2023 18:32

ہوسڑی پولیس، مین پوری سپلائر سمیت  3 ملزمان گرفتار
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2023ء) ہوسڑی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مشتبہ مین پوری سپلائر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی میں دوران پیٹرولنگ ملزم ایاز پنہور کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کے دیگر 2 ساتھی حسیب شیخ اور احمد علی بہاری موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

گرفتار و فرار ملزمان کے قبضے سے تیار شدہ 700 عدد مین پوری پولیس تحویل میں لیکر گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ادھر ایک اور کارروائی کے دوران جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پول منی 2700 روپے اور اکڑہ پرچیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف جوا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :