ڈیرہ ٹانک روڈ پر ٹریفک حادثہ میں پولیس کانسٹیبل جاں بحق ، 3افراد زخمی

منگل 18 جولائی 2023 20:45

ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2023ء) ڈیرہ ٹانک روڈ پر تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنیوالی کار کو بچاتے ہوئے روڈ سے نیچے گرنے سے کار میں سوار پولیس کانسٹیبل جاں بحق،3افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کانسٹیبل رمضان محسود موقع پر جاں بحق جبکہ پولیس کانسٹیبل پیرزادہ محسود سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر میں 20سالہ عبیداللہ وزیر ولد حیات اللہ سکنہ سیدعلی فتح موڑ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں ، پولیس کانسٹیبل رمضان محسود ولد خاندان سکنہ مکین حال بچہ ، ابوبکر، کانسٹیبل 42سالہ پیرزادہ محسودولد عطا محمد سکنہ سراروغہ حال پروآ موٹر کار پر ڈیرہ سے ٹانک روانہ تھے کہ ڈیرہ ٹانک روڈ مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی کو بچاتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابوہوکر روڈ سے نیچے جا گر جس سے ہم زخمی ہوگئے ۔

بعد میں کانسٹیبل رمضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔