سبری بیچ کر روزی کمانے والی89 سالہ باہمت خاتون کے چرچے

گزشتہ 65سال سے یہی کام کر رہی ہیں،فجر کی نماز پڑھ کر کام شروع کردیتی ہوں،مصری خاتون

بدھ 19 جولائی 2023 15:31

سبری بیچ کر روزی کمانے والی89 سالہ باہمت خاتون کے چرچے
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2023ء) مصر کی ایک باہمت خاتون جن کی عمر 89 سال ہے لیکن اس نے بڑھاپے کو مجبوری نہ بناتے ہوئے سبزیاں فروخت کرنا نہیں چھوڑی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حجہ عزیزہ نامی عمر رسیدہ مصری خاتون روزانہ سڑکوں اور گلیوں میں جاکر سبزیاں فروخت کرتی ہیں،انسٹاگرام پر ان کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

مصری خاتون کا کہناتھا کہ میرے دن کا آغاز صبح پانچ بجے ہوتاہے فجر کی نماز پڑھ کرسبزیاں خریدنے کے لئے ہول سیلر کے پاس جاتی ہوں،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 65 سالوں سے میری یہی روٹین ہے۔سوشل میڈیا پر باہمت مصری خاتون کی تصاویر وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے حجہ عزیزہ کی تعریف کی جا رہی ہے کئی افراد ان کی روزی میں برکت کی دعا دیتے ہوئے نظر آئے اور کچھ نے اسے افسوسناک قرار دیا کہ آرام کرنے کی عمر میں بزرگ خاتون کو روزی کمانے کیلئے اتنی محنت کرنا پڑ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :