پاکستانی معروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی37ویں برسی پیرکو منائی جائیگی

ہفتہ 22 جولائی 2023 11:45

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2023ء) پاکستان کے معروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی37ویں برسی 24جولائی پیرکو منائی جائے گی ،اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں منعقدہ تقریبات میں قدرت اللہ شہاب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نامور ادیب و بیوروکریٹ قدرت اللہ شہاب 1917ء کوکشمیر میں پیدا ہوئے ،انہوں نے 1941ء میںانڈین سول سروس میں شمولیت اختیار کی قیام پاکستان کے بعد انتہائی اہم عہدوں پر فائز رہے ،قدرت اللہ شہاب گورنر جنرل پاکستان غلام محمد،اسکندر مرزا اور جنرل ایوب خان کے سیکر ٹری رہے وہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے بھی منسلک رہے ،پاکستان رائٹر گلڈ کی تشکیل ان کا ایک اہم کارنامہ ہے وہ ایک عمدہ نثر نگار اورادیب تھے ،انہیں اپنی سوانح حیات’’ شہاب نامہ ‘‘سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی ان کی دیگر تصانیف میں’’سرخ فیتہ، یاخدا،ماں جی‘‘قابل ذکر ہیں ،وہ 24جولائی 1986ء کو انتقال کرگئے تھے۔