سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 24 جولائی 2023 18:36

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2023ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ان کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو چوہدری نثار علی خان سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے صاحبزادے کی ناگہانی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔ انہوں نےلواحقین اور جملہ برادری سے بھی اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔