چوہدری نثار علی خان کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر آمد ، بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار

پیر 24 جولائی 2023 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2023ء) سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان نے طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے کی ناگہانی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔لواحقین اور جملہ برادری سے اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔