دورانِ پرواز کھانا چھپا کرلانے پر ترکش ایئر لائن نے اپنے ہی ماسٹر شیف پر پابندی عائد کر دی

بدھ 26 جولائی 2023 15:11

دورانِ پرواز کھانا چھپا کرلانے پر ترکش ایئر لائن نے اپنے ہی ماسٹر شیف ..
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2023ء) معروف ترکش ایئرلائنز نے ترکیہ کے ماسٹر شیف مہمت سور کو دوران پرواز ٹی شرٹ میں کھانا چھپاکر لانے کے نتیجے میں بلیک لسٹ کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکیہ کے معروف ماسٹر شیف مہمت سور کی ایک عجیب و غریب ویڈیو سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے وائرل ہے۔یہ ویڈیو مہمت نے خود استنبول سے غازیانتپ جانے والی پرواز کے دوران بنائی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معروف ماسٹر شیف مہمت سور بزنس کلاس میں سفر کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ویڈیو کے مطابق مہمت سور دورانِ پرواز من پسند کھانا کھانے کے لیے اپنی ٹی شرٹ میں لیموں اور مختلف غذائیں چھپا کر لائے ہیں۔مہمت کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس پر اپنی ساکھ اور برانڈ امیج کے بارے میں فکر مند ترکش ایئر لائنز نے ماسٹر شیف مہمت پر چھ ماہ کی سخت پابندی عائد کردی۔ایئر لائن کا ماننا ہے کہ ان کے اقدامات کا ایئر لائن کی ساکھ پر منفی اثر پڑا ہے جس کی وجہ سے کمپنی نے ایکشن لیا ہے۔واضح رہے کہ مہمت سور سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں، وہ اپنے ریسٹورانٹس میں آنے والے افراد کو اکثر تنگ کرتے اور ان کے آرڈر کردہ غذائوں پر لیموں چھڑکتے دیکھے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :