ّ سندھ اسمبلی نے قانون سازی کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور کئی مسودہ قوانین کی منظوری دے دی

)پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو نے بل پر بریفننگ اور اس بل کی اہمیت کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیا

بدھ 26 جولائی 2023 20:10

لله*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2023ء) سندھ اسمبلی نے بدھ کو اپنے اجلاس میں قانون سازی کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور کئی مسودہ قوانین کی منظوری دے دی۔جن میںسندھ میڈیکو لیگل بل،سندھ لینڈ ریونیو ترمیمی بل،سندھ فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز بل،یونیورسٹی آف میرپور خاص بل اور سندھ ہائر ایجوکیشن ترمیمی بل شامل ہیں۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے سندھ میڈیکو لیگل بل ایوان میں پیش کیا۔ اس موقع پرپارلیمانی سیکرٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو نے بل پر بریفننگ اور اس بل کی اہمیت کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیا،ا ن کا کہنا تھا کہ اس بل کا مقصدکرائم سین سے لیکر اسپتال تک ایک سائنٹیفک طریقہ متعارف کرانا ہے تاکہ حقائق اور ثبوت کی بنیاد پر انصاف ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجرمانہ سرگرمی ہوتی ہے تو اس قانون کے تحت اب انصاف ہوسکے۔ قانون کے تحت اس میں نرسنگ اسٹاف کی ٹریننگ بھی ہوگی۔ایوان نے یہ بل منظور کرلیا۔صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے سندھ لینڈ ریونیو ترمیمی بل ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو سروس سینٹر کے نام کے ساتھ پیپلز سروس سینٹر کا اضافہ کردیا گیاہے۔جی ڈی اے کے عارف جتوئی نے بل میں ترمیم پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سر وس سینٹر سندھی لوگوں کے لئے ہے اس کو سندھی پیپلز سروس سینٹر یا پاکستان پیپلز سروس سینٹر کا نام دے دیا جائے ۔

ایوان نے عارف مصطفی جتوئی کی ترمیم مسترد کردی اوربل کو منظور کرلیا گیا۔ ایوان میں سندھ فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز بل بھی منظوری کے لئے پیش کیا گیا۔قاسم سراج سومرو نے بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی خواہش ہے کہ جتنے بھی ادارے ہیں وہ اس فیکلٹی کے ساتھ منسلک ہوجائیں۔بل کو متفقہ طور پرمنظور کرلیا گیا۔ایوان نے یونیورسٹی آف میرپور خاص بل اور سندھ ہائر ایجوکیشن ترمیمی بلوں کو بھی منظور کرلیا اس قبل ان بلوں پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی تھیں جن کی ایوان نے منظوری دی