جاپانی شہری نے بھیڑیا کے لباس پر کروڑوں روپے خرچ کر دیئے

جاپانی شہری نے بھیڑیا کے لباس پر کروڑوں روپے خرچ کر دیئے۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی

پیر 31 جولائی 2023 14:45

جاپانی شہری نے بھیڑیا کے لباس پر کروڑوں روپے خرچ کر دیئے
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2023ء)جاپانی شہری نے بھیڑیا کے لباس پر کروڑوں روپے خرچ کر دیئے۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوکیو کے 32 سالہ ٹورویوڈ نے بھیڑے کے لباس پر 30 لاکھ ین (جاپانی کرنسی) خرچ کیے ، شروع میں اپنی شناخت چھپانے والے ٹورو یوڈا نے بعد میں بتایا کہ وہ یہ لباس باہر نہیں پہنتے بلکہ اسے آرام کرنے اور اپنی پریشانیوں کو بھولنے کے لیے گھر پر ہی پہنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورو نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب میں بھیڑیے والا لباس پہنتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں اب انسان نہیں ہوں۔ میں انسانی رشتوں سے آزاد اور ہر قسم کی پریشانیوں، کام اور دوسرے مسائل کے بارے میں بھول جاتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس لباس کو مکمل ہونے میں 50 دن سے زائد کا وقت لگا۔ بچپن سے جانوروں سے میری محبت اور ٹی وی پر کچھ حقیقت کی طرح دِکھنے والے جانوروں کے لباس کی وجہ سے میں نے بھیڑیا بننے کا خواب دیکھا تھا۔