دنیا کے معمرترین انسان کا127کی عمر میں انتقال‘برازیل سے تعلق رکھنے والے ہوزے کی چار دن بعد128ویں سالگرہ تھی

شادی کے سرٹیفیکیٹ پرہوزے کی تاریخ پیدائش4اگست1895درج ہے‘وہ جانوروں کے ٹرینر کے طور پر کام کرکے قدرتی وسائل اور مقامی طور پر تیار کردہ اشیاءپر انحصارکرتے تھے.خاندان کے افراد کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 1 اگست 2023 13:51

دنیا کے معمرترین انسان کا127کی عمر میں انتقال‘برازیل سے تعلق رکھنے ..
برازیل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اگست۔2023 ) دنیا کے معمر ترین آدمی ہوزے پالینو گومز جنوبی امریکا کے ملک برازیل میں اپنی 128ویں سالگرہ سے صرف چند روز قبل انتقال کرگئے ہیںہوزے پالینو گومز برازیل کے علاقے کورریگو ڈو کیفے میں رہائش پذیرتھے. وہ 1917 میں بننے والے اپنے شادی کے سرٹیفیکیٹ کے مطابق4 اگست 1895 کو پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی اس طویل عمر میں دنیا کے بہت سے اہم تاریخی لمحات دیکھے جن میں دنیا میں ہونے والا پہلا رگبی لیگ فٹ بال گیم اور ایکس ریز کی دریافت بھی شامل ہیں.

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایک قانونی مشیر ولیان ہوزے روڈریگس ڈی سوزا نے دعوی کیا ہے کہ ہوزے پالینو گومز کی میرج سرٹیفیکیٹ پر عمر بالکل درست تھی اگر قانونی مشیر کا یہ دعوی درست ثابت ہوتا ہے تو ہوزے پالینو گومز اسپین کی ماریا برانیاس موریرا کو پیچھے چھوڑ دیں گے جوکہ اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کی 115سالہ معمر ترین انسان ہیں.

ہوزے پالینو گومز نے ایک سادہ اور معمولی انسان تھے جنہوں نے ایک جانوروں کے ٹرینر کے طور پر کام کرکے قدرتی وسائل اور مقامی طور پر تیار کردہ اشیاءپر انحصار کیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے خاندان میں بچوں، پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سمیت کل 85 افراد کو سوگوار چھوڑا ہے. ہوزے پالینو گومز کے بارے میں ان کی پوتی ایلین فریرا کا کہنا ہے کہ ان کی انفرادیت یہ تھی کہ انہیں کوئی صنعتی چیز پسند نہیں تھی وہ صرف دیہی علاقوں کی چیزیں یعنی قدرتی چیزیں پسند کرتے تھے ان کی پوتی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ہوزے پالینو گومز انتقال سے 4 سال پہلے تک گھڑ سواری بھی کیا کرتے تھے.

اس کے علاوہ ان کی پوتی ایلین فریرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ولیان ہوزے روڈریگس ڈی سوزا کی دستاویزات دیہی رسم و رواج کی وجہ سے غلط ہو سکتی ہیں لیکن ہمارے خاندان کو عمر کے بارے میں کوئی شک نہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہوزے پالینو گومز ایک صدی سے زائد عرصہ زندہ رہے واضح رہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ابھی تک ہوزے پالینو گومز کی عمر کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :