چڑیا گھر میں نایاب ریچھ نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

دو ٹانگوں پر مہارت سے کھڑے ہونے کی وجہ سے انسان ہونے کا شبہ‘ انتظامیہ کو وضاحت دینی پڑگئی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 2 اگست 2023 13:07

چڑیا گھر میں نایاب ریچھ نے سب کو حیرت میں ڈال دیا
بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 اگست 2023ء ) چین کے ایک چڑیا گھر میں نایاب ریچھ نے سب کو حیرت میں ڈال دیا، جس کو دیکھنے والوں نے انسان ہونے کا شبہ ظاہر کیا، جس کے جواب میں انتظامیہ کو وضاحت جاری کرنی پڑگئی۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق چین کے چڑیا گھر نے نایاب ریچھ کے لباس میں کسی انسان کے ہونے کی تردید کی ہے، ہانگژو چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس خیال کو مسترد کر دیا ہے کہ اس کا ایک ریچھ جانور کی کھال میں ملبوس کوئی انسان ہو سکتا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پچھلی ٹانگوں پر انتہائی مہارت سے کھڑے جانور کی فوٹیج نے سب کو محوِ حیرت کردیا، چین کے مشرقی شہر ہانگژو کے چڑیا گھر میں ریچھ کی پرورش اور لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کا ویڈیو کلپ چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

(جاری ہے)


بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ریچھ کے حقیقی ہونے پر شکوک کرتے ہوئے تبصرے پوسٹ کیے، جن میں کچھ نے الزام لگایا کہ اس کے دو ٹانگوں پر کھڑے ہونے اور جھریوں والی جلد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دراصل جانور کی کھال میں ملبوس کوئی انسان ہے، جس پر چڑیا گھر انتظامیہ نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا سے آنے والے ریچھ دوسرے ریچھوں سے چھوٹے ہیں اور مختلف نظر آتے ہیں لیکن یہ اصل میں ریچھ ہی ہے۔


                                 

متعلقہ عنوان :