پاکستان نیوی وار گیم شمشیرِ بہار IX کراچی میں شروع ہوگئی

پیر 7 اگست 2023 23:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2023ء) پاکستان نیوی وار گیم شمشیرِ بہار IX کراچی میں شروع ہوگئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سمیت تمام سروسز کے اعلیٰ فوجی افسران موجود تھے۔