مصر میں لوگ سال میں100ارب سگریٹ پیتے ہیں، کمپنی سی ای او

ہماری کمپنی ہر سال 70ارب سے زائد سگریٹ بناتی ہیی،ہانی امان کی گفتگو

جمعہ 18 اگست 2023 14:38

مصر میں لوگ سال میں100ارب سگریٹ پیتے ہیں، کمپنی سی ای او
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2023ء) مصر کی سب سے بڑی سگریٹ بنانے والی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او نے اندازہ لگایا ہے کہ ملک کی 18 فیصد آبادی سگریٹ نوشی کرتی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایسٹرن کمپنی کے ہانی امان نے میڈیاسے بات چیت میں کہا کہ مصر کی آبادی ہر سال 100 ارب سگریٹ پیتی ہے اور ان کی کمپنی ہر سال 70 ارب سگریٹ بناتی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہر سال جون میں سگریٹ کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ نئے مالی سال میں اس میں ٹیکس میں اضافہ ہوگا۔رپورٹس کے مطابق ایک اندازے کے مطابق مصر کی آبادی 109.3 ملین سے زائد ہے۔دوسری جانب غیرملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ مصر کی مارکیٹوں میں ملکی اور غیر ملکی سگریٹ کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مصر میں صارفین کے لیے علاقوں کی مناسبت سے سگریٹ کی قیمتیں مختلف ہیں۔

متعلقہ عنوان :