استحکام پاکستان پارٹی کے پنجاب میں مختلف سیاسی رہنماں سے رابطے

پی ٹی آئی کے کئی رہنمائوں نے پارٹی میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی‘ذرائع

ہفتہ 19 اگست 2023 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2023ء) استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب میں پارٹی مضبوط کرنے کے لیے مختلف سیاسی رہنمائوں سے رابطے شروع کر دیئے جبکہ پی ٹی آئی کے کئی رہنمائوں نے پارٹی میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم سازی کے معاملے پر آئی پی پی کے پنجاب میں پارٹی مضبوط کرنے کے لیے مختلف سیاسی رہنماں سے رابطے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے حامد ناصر چٹھہ سے رابطہ کیا گیا جبکہ سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سے بھی استحکام پاکستان پارٹی نے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت دیگر اضلاع میں بھی سیاسی شخصیات سے رابطے جاری ہیں۔استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے نعمان لنگڑیال نے رابطہ کیا جبکہ سیاسی رہنمائوں کو استحکام پاکستان پارٹی کی ٹکٹ دینے کی آفر کر دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنمائوں کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی گئی ہے۔