‘جڑانوالہ واقعے پر پوری قوم دکھی ہے ، اگلے ماہ ستمبر میں اسلام آباد میں ملکی سطح اقلیتوں کا بڑا کنونشن بلائیں گی: جاوید قصوری

ژ*سانحہ جڑانوالہ میں قرآن کی بے حرمتی اور چرچ و گھروں کو جلانے میںجو بھی ملوث ہے ان کو سخت ترین سزا دی جائے،منصورہ میں جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے زیر اہتمام اقلیتی برادری کے قائدین کے ساتھ امن کانفرنس

جمعرات 24 اگست 2023 20:40

۸لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2023ء) جڑانوالہ واقعے پر پوری قوم دکھی ہے ۔اقلیتوں کی نمائندگی ہمارے قومی پرچم میں بھی سفید رنگ سے ظاہر کی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں آباد تمام اقلیتوں کا تحفظ ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے ۔ جڑانوالہ واقعہ اسلام اور اس کی تعلیمات کے منافی ہے ۔جماعت اسلامی نے پہلے دن سے اس سانحہ کی مذمت کی ہے ۔

ہم انسانیت کے احترام ، برداشت اور تحمل کے اصولوں پریقین رکھتے ہیں۔جو بھی ان واقعات میں ملوث ہیں اس سب کو سخت ترین سزا دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے زیر اہتمام امن کانفرنس سے مقررنین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی ، جبکہ اس موقع پر سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری ، شکیل مارتھ، کامران مائیکل ، سردار منموہن سنگھ،سردار ہیرا سنگھ ،پادری جاوید گل،ساجد بھاٹیا،زاہد انور کرسچن ،بشپ ندیم کامران،میتھاس اے خان ،ذکر اللہ مجاہد ، خالدبٹ ،اکرام الحق سبحانی ،قیصر شریف ، محمد فاروق چوہان ، نوید زبیری ،عمران الحق،مفتی عمر و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں اسلام آباد میں ملکی سطح پر تمام اقلیتوں کا کنونشن بلائیں گے ،تاکہ ملک میں امن کا یہ کاروان آگے بڑھے ۔پاکستان ہم سب کا ملک ہے ہم سب نے یہاں مل کر رہنا ہے اور ایک دوسرے کی جان مال عزت کو تحفظ دینا ہے ، امن کانفرنس کے ذریعے آج ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان کسی ایک کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے۔

پاکستان کا خوشحال مستقبل امن سے وابسطہ ہے ۔جو امن کا دشمن ہے وہ ہم سب کا دشمن ہے ۔ہم بحثیت مسلمان جس دین پر یقین رکھتے ہیں اس کا تو نام ہی سلامتی ہے جس کا مطلب امن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں 58ممالک میں مسلمانوں کی اکثریت ہے جب کہ 100ممالک میں مسلمان اقلیت میں ہیں ۔دنیا بھر میں اپنی مساجد اور مقدس ہستیوں کے تقدس کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان میں اقلیتوںکو تحفظ دیں۔

جڑانوالہ میں شر پسندوں نے آگ لگانے کی کوشش کی ہے ۔ اس آگ پر قابو پانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ میں نے الخدمت کو یہ ٹاکس دیا ہے کہ یہ مکانات جلداز جلددوبارہ تعمیر ہو جائیں۔امیر العظیم نے خطاب میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی تمام اقلیتوں کا احترام کرتی ہے ، ہم آپ کو اقلیت نہیں سمجھتے بلکہ پاکستانی برادری کاحصہ سمجھتے ہیں ۔جماعت اسلامی نے اپنے منشور میں بھی اقلیتی کا لفظ استعمال نہیں کیا۔

تمام اقلیتیں پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں۔آج کی اس کانفرنس کا مقصد پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم اقلیتوں کے جان و مال اورعز ت و آبرو کا تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔ محمد جاوید قصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں آباد تمام اقلیتوں کو اپنا حصہ سمجھتی ہے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں اقلیتوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔جڑانوالہ واقعے کے تناضر میں ہمارے دل بھی بہت دکھے ہیں ۔

ہم پاکستان میں عدل کو دیکھنا چاہتے ہیں انصاف کو دیکھنا چاہتے ہیں ہم نے اپنے منشور کے اندر اقلیت کی جگہ پاکستانی برادری کا لفظ استعمال کیا ہے ۔ چرچز اور مسیحی برادری کے گھروں کو دیکھ کر صدمہ ہوا ،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ریاستی ادارے امن و امان کو قائم رکھنے میں ناکام رہے۔اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے سخت ترین سزاوں کے مستحق ہیں۔

پاکستان کی سلامتی کے لئے سٹرکوں پر عدالتیں قائم کرنا ایک خطرناک عمل ہے ۔کامران مائیکل نے امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے اس واقعے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے متاثرہ بستی کا دورہ کر کے دکھوں پر مرہم رکھا ہے۔ہماری تعداد چاہئے کم ہے مگر ہم کسی سے کم محب وطن نہیں