عقیدہٴ ختم نبوت و معصومیت ﷺ کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی: اشرف آصف جلالی

جمعہ 25 اگست 2023 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2023ء) تحریک حیات النبی ﷺ کے مرکز میں حضرت صوفی محمد حیات مجددی کے سالانہ عرس کی تقریب کی صدارت میاں محمد بشیر حیات مجددی نے کی جبکہ میاں محمد عبد المجید مہمان خصوصی تھے۔ عرس کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ عقیدہٴ ختم نبوت و معصومیت ﷺ کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

حضرت محمد مصطفی ﷺ کے عشق کا پرم شرق و غرب میں لہلہا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ختم نبوت کے ہر منکر کے خلاف آواز بلند کرنا ضروری ہے۔ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ہر کارکن کی حاضری دربارِ رسالت ﷺ میں لگتی ہے۔ اُمت مسلمہ کبھی بھی اس فریضہ سے غافل نہیں ہوئی۔ قادیانی ہر وقت اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ پیش آنے والے سانحات کے پیچھے قادیانی ہاتھ کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ 10 ستمبر کو ایوانِ اقبال لاہور میں تاریخی ’’ختم نبوت ﷺ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ عرس کی تقریب میں مفتی محمد اشفاق رضوی، پیر سید محمد نعیم شاہ بخاری، مولانا مفتی محمد انس مدنی، مفتی محمد کامران رضا و دیگر نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :