24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 42نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

جنوری سے اب تک صوبے میںڈینگی کی888 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ‘ سیکرٹری صحت

ہفتہ 26 اگست 2023 12:06

24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 42نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2023ء) سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان نے کہا ہے کہ جنوری سے اب تک پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کی888 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔سیکرٹری صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 42 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اس سال کے شروع سے اب تک ضلع لاہور میں ڈینگی کے 304 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 22 نئے مریض سامنے آئے۔

اس سال کے دوران روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 137 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 7 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال ملتان میں کل 132 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز تین نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گوجرانولہ میں تین ، اٹک میں دو اور گجرات میں بھی ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آ ئے،فیصل آباد شیخوپورہ، قصور، بہاولپور ، بہاولنگر اور راجن پور میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 40 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔ لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 21 مریض زیر علاج ہیں ۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں،پنجاب کے ہسپتالوں میں 30 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔