عمرکوٹ،پاک فوج اور یونیورسٹی کے تعاون سے سمینار کاانعقاد

بدھ 30 اگست 2023 22:58

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2023ء) ایگریکلچر یونیورسٹی سب کیمپس عمرکوٹ میں وار آن ٹیرر کے عنوان سے پاک فوج اور یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں پاک آرمی چھوڑ کینٹ کے لیفٹیننٹ کرنل کامران، کیپٹن اسامہ، پرو وی سی ڈاکٹر جان محمد مری، میڈم ثائمہ بھٹو، لیکچرار ذوالفقار مری، ارسلان، یاسر مری اور دیگر نے شرکت کی، جس میں انہوں نے امریکا کی افغانستان میں ہونے والی جنگ، طالبان سے ہونے والی جنگ اور 9 الیون واقعے، اسامہ محمد بن لادن کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں، وزیرستان میں طالبان کی جانب سے واقعات کے سلسلے اور یو ایس اے کا افغانستان سے دست بردار ہونا، تحریک طالبان افغانستان کا افغانستان پر حکومت قائم کرنے، سمیت وار آن ٹیرر کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیمینار کرانے کا مقصد کے پاک آرمی اور سولین کے درمیان ہم آہنگی کو مزید بڑھانا ہے اور کسی بھی پورپیگنڈا پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔\378