راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز رات گئے شہرکی سڑکوں کو دھونے کیلئے کوشاں ہیں،، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

شہری بھی سموگ کے خاتمے کی مہم میں معاون بنیں ،کوڑا کرکٹ کو ہرگز آگ نہ لگائیں،جھاڑو لگانے سے قبل پانی کاچھڑکائو کریں،رانا ساجد صفدر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی مرمت کروائیں،سموگ اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے جاری آگاہی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے ڈھوک منگٹال یو سی 04کی مارکیٹ میں دکانداروں اور خریداروں کو حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے پمفلٹس تقسیم کئے،

جمعرات 31 اگست 2023 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2023ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرزڈینگی اوردیگر مچھروں کی افزائش کے ٹھکانوں کے خاتمے کیلئے شہر کی گلیوں ،سڑکوں ،کھلے پلاٹو ں کی صفائی کے ساتھ ساتھ شہر کے قبرستانوں کو بھی صاف کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے ڈینگی اور سموگ کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی صفائی پلان مرتب کر کے اسے نافذ العمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں،جس کے تحت سموگ کا سبب بننے والی گردوغبار کو ختم کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز رات گئے شہرکی سڑکوں کو دھونے کیلئے کوشاں ہیں،شہری بھی سموگ کے خاتمے کی مہم میں معاون بنیں ،کوڑا کرکٹ کو ہرگز آگ نہ لگائیں،جھاڑو لگانے سے قبل پانی کاچھڑکائو کریں،دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی مرمت کروائیں،سموگ اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے جاری آگاہی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے ڈھوک منگٹال یو سی 04کی مارکیٹ میں دکانداروں اور خریداروں کو حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے پمفلٹس تقسیم کئے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے شہریوں سے سموگ اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے صفائی میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ہیلپ لائن نمبر 1139اور سوشل میڈیا اکائونٹس پر صفائی سے متعلق شکایات کے اندراج کا طریقہ بھی بتایا،اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہر سے سموگ اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے صفائی مہم میں ورکرزشہر کے مختلف علاقوں میں مینوئل سوئیپنگ،ویسٹ لفٹنگ اور نالیوں کی ڈی سلٹنگ کر رہے ہیں،رات کے اوقات میں مٹی اور گردوغبار کے خاتمے کیلئے شہر کی سڑکوں کی مکینیکل سوئیپنگ اور واشنگ کا کام بھی جاری ہے،روزانہ کی بنیاد پر خالی پلاٹس صاف اور ویسٹ کنٹینرز واش کئے جا رہے ہیں،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم کے ارکان نے کہا کہ شہری بھی ماحولیاتی تبدیلیوں اور موزی امراض سے محفوظ رہنے کیلئے صفائی ستھرائی کو اپنا شعار بنائیں اور کوڑا کرکٹ کو صحیح طریقے سے تلف کرنے اور صفائی یقینی بنانے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ساتھ دیں، شہریوں کے تعاون کے بغیر صفائی ممکن نہیں،کوڑا کرکٹ کو کھلے عام پھینکیں نہ اسے آگ نہ لگائیں،گھروں ،گلیوں کی صفائی کرتے اورجھاڑو دیتے وقت مٹی ،دھول ہرگز نہ اڑائیں ،پانی کاچھڑکائو کرکے صفائی کریں یا گیلا کپڑا استعمال کریں،گردوغبار، کوڑا کرکٹ،فصلات کی باقیات کو جلانے اوردھواں مارتی گاڑیوں کی مرمت نہ کرانے سے نکلنے والا دھواں سموگ کا باعث بنتا ہے، سموگ ایک خطرناک قسم کا دھواں ہے جو ماحول اور انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، صفائی یقینی بنانے اور سموگ کے خاتمے کی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ساتھ دیں۔