Live Updates

لیگی رہنما عطا تارڑ نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا عندیہ دے دیا

اگر فروری تک انتخابات نہ ہوئے تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ٹرک پر ہو گی، چئیرمین پی ٹی آئی بھی ہمارے ساتھ اُس ٹرک پر ہو سکتے ہیں۔عطا تارڑ کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 2 ستمبر 2023 16:52

لیگی رہنما عطا تارڑ نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 02 ستمبر 2023ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا تارڑ نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا عندیہ دے دیا۔ اگر فروری تک انتخابات نہ ہوئے تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ٹرک پر ہو گی۔عطا تارڑ سے سوال کیا گیا کہ کیا عمران خان بھی اس ٹرک پر ساتھ ہوں گے؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بالکل چئیرمین پی ٹی آئی بھی ہمارے ساتھ اُس ٹرک پر ہو سکتے ہیں۔

قبل ازیں عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عالمی عدالتوں میں نمائندگی کیلئے وکیل مقرر کیا گیا ہے،بیرسٹر جیفری رابرٹسن عالمی عدالتوں میں عمران خان کی نمائندگی کریں گے۔ جیفری رابرٹسن ریاستوں کیخلاف کام کرنے والی شخصیات کی وکالت کرتا ہے،عالمی عدالتوں میں مقدمات دو ممالک کے درمیان تنازعات کے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عمران خان ریاست پاکستان کیخلاف عالمی عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں،انسانی حقوق کا مقدمہ بنا کر یہ لوگ عدالت جا رہے ہیں،مقدمہ لے جانے کا مقصد ہے کہ پی ٹی آئی ریاست کیخلاف عالمی عدالت جا رہی ہے۔ مجھے نہیں پتا تھا کہ کوئی اپنی سیاست کیلئے اتنا مکروہ کام کر سکتا ہے۔ عطاء اللہ نے مزید بتایا کہ ملعون سلمان رشدی کی وکالت جیفری رابرٹسن نے کی تھی،کیا عمران خان کو پوری دنیا میں وکالت کیلئے سلمان رشدی کا ہی وکیل ملا ہے؟ جیفری رابرٹسن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ثابت شدہ کریمنلز کو سزا سے بچاتا ہے۔

انکا کہنا کہ جیفری رابرٹسن سقوط ڈھاکہ کے دوران بھارت کا حامی رہا،جیفری رابرٹسن وکی لیکس کے بانی کا بھی وکیل رہا تھا۔ عمران خان کو کس نے کہا تھا کہ توشہ خانہ سے ہیرے جواہرات کی چوری کرے،ہم نے تو نہیں کہا تھا کہ سائفر پر سیاست کرنی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات