شاہ چارلس اور شہزادہ ہیری کے درمیان صلح کا امکان

شاہی خاندان کی جانب سے شہزادہ ہیری سے صلح کرنے کی کوشش کی جائے گی،شاہی ملازم

بدھ 6 ستمبر 2023 14:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2023ء) شاہ چارلس سوم کی جانب سے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری سے صلح کرنے کے لیے ہاتھ بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق شاہی ملازم گرانٹ ہیرولڈ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ شاہ چارلس یا شہزادہ ولیم سالگرہ کے خاص موقع پر شہزادہ ہیری کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس موقع پر شاہی خاندان کی جانب سے شہزادہ ہیری سے صلح کرنے کی کوشش کی جائے گی۔گرانٹ ہیرولڈ نے کہا کہ یہ شاہ چارلس کے لیے ایک سنہری موقع ہو گا کہ وہ شہزادہ ہیری سے صلح کریں اور انہیں برطانیہ مدعو کریں، یہ بہترین لمحہ ہے اور مجھے امید ہے کہ شہزادہ ہیری بھی اپنے والد کے لیے ان کی سالگرہ پر ایسا ہی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :