عقیدہ ختم نبوت امت کا اجتماعی عقیدہ ، علمائ اور عوام عقیدہ ختم نبوت پر کسی کو بھی کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے،حامد سعید کاظمی

جمعرات 7 ستمبر 2023 19:50

aلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2023ء) سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہرمسلمان کے ایمان کی اساس ہے قوم نے ماضی میں عقیدہ ختم نبوت اور وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کو مقابلہ اتحاد واتفاق سے کیا ہے عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کا تحفظ ہم سب کی دینی اور قومی ذمہ داری ہے، عقیدہ ختم نبوت اور وطن عزیز کے تحفظ کے لئے پوری قوم متحد ہے ملک کی سالمیت پرکسی قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دی جا ئے گی،علمائ اورعوام کسی بیرونی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آج بھی سازشیں ہورہی ہیں ان سازشوں کے خلاف پوری قوم میں وحدت وقت کی کی اہم ضرورت ہے،جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ المرکز اسلامی والٹن لاہور میںمنعقد ہونے والی ’’تاجدار ختم نبوت ‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت کا اجتماعی عقیدہ ہے اور علمائ اور عوام عقیدہ ختم نبوت پر کسی کو بھی کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی تبلیغی سر گرمیوں پر پابندی لگائی جائے اور قادیانی فتنے کو آئین وقانون کا پابند بنا یا جا ئے،علامہ قاری زوار بہادرنے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کے لئے کوشاں ہیں ملک میں اس وقت معاشی طور پربحران بڑھتے جارہے ہیں ان تمام بحرانوں کا خاتمہ شریعت نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے سودی قرضوں سے ملکی معیشت کا کچومر نکل گیا ہے، ہم کسی صورت میں آئین وقانون میں ختم نبوت اور اسلامی دفعات کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق ومحبت کا بھی تقاضہ ہے ان کے پیغام کو عام کیا جا ئے ، پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر نے کے لیئے ضرور ی ہے کہ بیرونی پالیسیوں کو چھوڑیں اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں سے چھٹکارہ حاصل کر نے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے،صاحبزادہ میاں تنویر احمد نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ سچے عاشق رسول ہونے کی دلیل ہے۔

(جاری ہے)

مبلغین کی محنت سے دعوت و تبلیغ کے ذریعے قادیانیت دم توڑ رہی ہے۔قادیانیوں کے اداروں کو خلاف قانون قرار دے کر ان کی ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے کیوں کہ قادیانی صرف اسلام ہی نہیں بلکہ وطن عزیز کے لیے بھی خطرہ ہیں، قادیانیوں کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کی مکمل پاسداری اور عمل داری کو یقینی بنائیں اور اس باغی گروہ کو قانونی دھارے میں رکھیں تا کہ ملک کا امن و امان برقرار رہ سکے۔

علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا،7ستمبر ہمارے لیے تجدید عہد کا دن ہے، یہ دن ہمیں شہدائے جنگ یمامہ سے لے کر شہدائے 1953ء اور آج تک کے اکابرین کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ستمبر کے مہینہ میں وطن عزیز کی نظریاتی سرحدات کی حفاظت کے لیے تاریخی فیصلہ کیا گیا۔قادیانی جماعت 1974ئ سے آج تک اس کوشش میں ہے کہ کسی طرح قوانین ناموس رسالت اور قوانین ختم نبوت کو ختم کروایا جائے یا کم از کم ان قوانین کو غیر مؤثر کیا جائے اور وہ اس کے لیے انتھک کوشش کر رہیں ہے، ستمبر کا مہینہ ہمارے لیے تجدید عہد کا مہینہ ہے کہ ہم خون کے آخری قطرے تک ان قوانین کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

کانفرنس سے علامہ نصیر احمد نورانی،علامہ رضاء مصطفے، حافظ عمران الحسن فاروقی،مفتی غلام مصطفیٰ ،علامہ رضائ الدین صدیقی، ملک محبوب الرسول قادری، علامہ تصدق حسین رضوی، مولانا اشرف علی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ رشید رضوی ،تجمل بیگ اور لیاقت علی سمیت دیگر اہم علمائ مشائخ بھی موجود تھے۔کانفرنس کے آخر میں ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔۔