6 ستمبر شہدا کی یاد میں ملائشیا میں شاندار تقریب

ملائشیا میں پاکستانی کمیونٹی اور سٹوڈنٹس سمیت متعدد دوست ممالک کے ڈیفنس اتاشیز کی خصوصی شرکت

جمعہ 8 ستمبر 2023 16:36

6 ستمبر شہدا کی یاد میں ملائشیا میں شاندار تقریب
کولمبو(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8ستمبر۔2023ء) پاکستان کے یوم دفاع کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ جس کا مقصد سرزمینِ پاک کے دفاع کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا اور اس عہد کی تجدید تھا کہ آیندہ بھی وطن کئلیے کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، اسکے بعد پاکستان اور ملائشیا کے قومی ترانے لگائے گئے ، اور افواج پاکستان کی طرف سے 6 ستمبر کے موقع پر خصوصی طور پر جاری کردہ پرومو ویڈیو دکھائی گئی جس کو حاضرین نے بھرپور تالیاں بجا کر سراہا۔

 

ہائی کمشنر آف پاکستان ان ملائشیا سید احسن رضا نے کہا کہ دشمن پہلے بھی ہمیں آزما چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم اپنے وطن پہ فدا ہوجانے والوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ ہمارے بعد ہماری نسلیں بھی اس عزم کو ساتھ لے کر چلیں گی ۔ ملائشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید احسن رضا ۔ ڈیفنس ایڈوائزر کموڈور ناصر محمود نے جنرل ساحر شمشاد کا پیغام پڑھ کر سنایا ، کہ افواج پاکستان اور پاکستان کی عوام 6 ستمبر کے ہیروز کی شجاعت کو دہرانے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

ہم اپنےغازی اور شہدا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز کو ایک عظیم مملکت بنائیں گے ۔ 

تقریب میں ترکی ، چائنہ ، سنگاپور ، نائجیریا ، میانمار ، فلپائن اور برونائی کے ڈیفنس اتاشی ۔ ملائشین افواج کے آفیسرز اور تھنک ٹینک کے سکالرز ۔ ملائشین دفاعی انڈسٹری کے سرکردہ نمائندگان کے علاوہ ڈپٹی ہائی کمشنر محمد عادل ۔ تھرڈ سیکرٹری امیر حسن بٹ ۔ کمیونٹی ویلفئیر اتاشی ڈاکٹر حسیب امین ۔ انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کونسلر محترمہ صغری حبیب کے علاوہ پاکستان ہائی کمیشن کے تمام آفیسرز سمیت ملائشیا میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ۔