میجرراجہ عزیز بھٹی شہید نے دشمن کو ایسا سرپرائز دیا جو اس کی نسلیں یاد رکھیں گی، حاجی جمیل ضیاء

منگل 12 ستمبر 2023 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 95کے رہنما و چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیا نے وطن کے عزیزسپوت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے 58ویں یوم شہادت پران کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید ستمبر1965کی جنگ میں دشمنوں کے ساتھ دلیرانہ انداز میں لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، ہمارے شہید ہمارے ہیرو ہیں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت پورے احترام و عقیدت سے منایا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ 1965کی جنگ میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے لاہور کے برکی سیکٹر میں بی آر بی نہر پر دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا 6ستمبر1965کو طاقت کی نشے میں دھت دشمن کو ایسا سرپرائز دیا کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی، 12ستمبر کو دشمن کے ایک ٹینک کا گولہ میجر عزیز بھٹی شہید کے بائیں شانے پر لگا اور وہ جام شہادت نوش کرگئے، میجر عزیز بھٹی شہید کو بے مثال جرات ، بہادری اور قیادت کے سبب ملک کا اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا ، میجر عزیز بھٹی شہید پاکستان آرمی کے سابق چیف جنرل راحیل شریف اور میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) کے ماموں تھے، انہوں نے کہا کہ وطن کے اس عظیم سپوت نے شہادت کار تبہ حاصل کر کہ مٹی کاقرض اتاردیا ہمارا خون بھی شامل ہے ہمار خون بھی شامل ہے تزئین گلستان میں ، ہمیں بھی یادر کھنا چمن میں جب بہار آئے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے جان دیدی مگر دشمن کو شہر گل میں داخلے کا پل پار نہ کرنے دیا ، کیپٹن سرور شہید اور میجر طفیل محمد شہید کے بعد نشان حیدر پانے والے پاکستان کے تیسرے سپوت بن گئے ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی تاریخ ملک وقو م کے لیئے جانوں کی قربانی دینے کی مثالوں سے بھری پڑی ہے پاکستان پیپلز پارٹی اپنی افواج کے تمام شہداء کو سلا م پیش کرتی ہے ہمارے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہے کیونکہ شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے ایک شہید کی شہادت سے قوم کے نہ جانے کتنے بچے یتیمی سے بچتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ملک وقوم کے لیئے لازوال قربانیاں دی ہیں شہید ذوالفقاعلی بھٹو اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو نے قوم کے بہتر مستقبل اور ملک کی تعمیر وترقی کے لیئے جدوجہد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔