عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد ،مقدمہ خارج

منگل 12 ستمبر 2023 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2023ء) سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مقدمے کو خارج کر دیا۔منگل کو کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اتنا وقت گزر چکا ہے اب تو یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے جس پر دانیہ عامر کے وکیل نے کہا کہ اگر عدالت مہلت دے تو کچھ مزید دستاویزات جمع کرانا چاہتا ہوں، پوسٹ مارٹم ہونے سے موت کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اتنے سال بعد باڈی نکالنے سے کیا حاصل ہو گا، اب تک تو باڈی ڈی کمپوز ہو چکی ہو گی ۔اس پر وکیل نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی لیکن عدالت نے اس استدعا کو مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔