ماضی کے غلط فیصلوں کی سزا آج عوام بھگت رہے ہیں، گورنرپنجاب

جمعرات 14 ستمبر 2023 18:47

ماضی کے غلط فیصلوں کی سزا آج عوام بھگت رہے ہیں، گورنرپنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2023ء) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم برسراقتدار جرنیلوں کے اختلاف کے باعث نہ بن سکا ،صدر ایوب نے ملک کے تین دریا بھارت کے حوالے کردئیے، ماضی کے غلط فیصلوں کی سزا آج عوام بھگت رہے ہیں،گورنر پنجاب نے پاکستان انرجی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالا باغ ڈیم توانائی کے حصول کیلئے ناگزیر ہے ،صدر ایوب نے تین دریا بھارت اور جنرل ضیاء الحق نے کالا باغ ڈیم بننے نہ دیا، انرجی نمائش کے منتظم اور شرکا کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران سے نکلنے لئے متبادل ذرائع تلاش کرنا ہوں گے، آئی پی پیز سے معاہدوں پر بات چیت کی جائے ،عاطف ذیشان نے کہا کہ سو سے زائد سٹالز لگائے غیرملکی کمپنیاں شریک ہیں حکومت مراعات دے ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب کاکہناتھاکہ توانائی کسی بھی ملک کیلئے اہم ضرورت ہے اور توانائی نمائش کا انعقاد وقت کء ضرورت ہے تاکہ پرائیویٹ سیکٹر کے آنے سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔ ۔