ہمارے قلوب نبی کریم کی محبت سے سر شار ہیں،سید حامد سعید کاظمی

ہفتہ 16 ستمبر 2023 18:52

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2023ء) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ربیع الاول کی آمد آمد ہے گھر گھر اور گلی گلی محافل میلاد جوش و خروش سے منائی جائیں گی مرکزی جامعہ مسجد غوثیہ لیاقت پور میں منعقدہ استقبال ربیع الاول محفل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے قلوب نبی معظم کی محبت سے سرشار ہیں اور تاقیامت رہیں گے انہوں نے کہا مہنگائی کے اس دور میں ایک دوسرے کا خیال رکھیں محفلیں بھی ضرور سجائیں مگر یہ دیکھیں کہ آپ کے محلے یا پڑوس میں کوئی بھوکا تو نہیں سو رہا کوئی بیمار ہے اس کے پاس دوائی کے پیسے نہیں اس کی مدد ضرور کریں 12 ربیع الاول آقا کی ولادت کا دن ہے جو ملک بھر میں پورے جوش اور ولولے کے ساتھ منایا جاتا رہے گا محفل کے میزبان شیخ افضال جبکہ نگران علامہ احمد عبدالرحمن تھے صدارت پیر سید سلطان شاہ مہروی نے کی جس میں تحصیل بھر کے علماء کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

\378

متعلقہ عنوان :