ق*پیپلز پارٹی رہنمائوں وورکرز کا وفد سفر عشق کربلا مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گیا

اتوار 17 ستمبر 2023 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2023ء) سابق وفاقی وزیرمملکت برائے اوورسیز سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پیپلز پارٹی رہنمائوں وورکرز کا وفد سفر عشق کربلا مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گیا، واپسی پر ایئر پورٹ پرپیپلز پارٹی کے عہدیداروں، کارکنوں اور اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شاندار استقبال کیا وفد میں سردار سلیم حیدر کے ہمراہ مظہر حسین بابر،حاجی ملک ریاست علی سدھریال،ملک اصغر علی انجرا،ملک قاسم ادریس، ملک عبدالوحید،ملک ساجدالرحمان شامل تھے،ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہم سب نے کربلا معلی ،نجف اشرف اور دیگر مقدس مقامات کی نہ صرف زیارت کی بلکہ ملک وقوم کی سلامتی ،استحکام پاکستان اور ملک سے مہنگائی و بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں مظہر حسین بابر نے کہا کہ ملک و قوم ، عوام اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مقدس مقامات پر نوافل ادا کئے گئے انہوں نے کہا کہ والی نجف حضرت علی ،امام حسین ، غازی عباس اور دیگر تمام اہل بیت کے مزارات پر حاضری ہمارے لئے اعزاز ہے مظہر حسین بابر نے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ تمام مومنین کو مذکورہ مقدس مقامات کی زیارت نصیب ہو۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریاست علی سدھریال نے کہا کہ کربلا جا کر پتہ چلا اور ہم نے دیکھا کہ تقریبا 18کروڑ عوام کا کربلا میں لبیک یا حسین کا نعرہ ہر طرف گونج رہا تھا انھوں نے کہا کہ اہل بیت کے در کو جس نے پکڑ لیا وہ دنیا اور آخرت دونوں جہانوں میں سرخرو ہو گا ملک اصغر علی خان انجرا نے کہا کہ میں عشق کربلا میں مبتلا ہوا تو مولا نے میری سن لی اورزیارت کیلئے کربلا بلا لیا انہوں نے کہا کہ اب ان کا جینا مرنا کربلا کی دھرتی سے وابستہ ہو چکا ہے اس موقع پر ملک قاسم ادریس نے کہا کہ ہم کربلا پہنچ کر دنیا کے تمام غم بھول جاتے ہیں اور ان مقدس مقامات سے واپس آنے کا دل نہیں کرتا ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ہماری حاضری کو قبول فرمائی