بے وقوف کیوں کہا،کویت میں نکاح کے 3 منٹ بعد طلاق

پیر 18 ستمبر 2023 14:33

بے وقوف کیوں کہا،کویت میں نکاح کے 3 منٹ بعد طلاق
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2023ء) کویت میں دلہن نے نکاح کے فوری بعد ہی عدالت سے نکاح فسخ کرنے کی درخواست کردی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نکاح کی قانونی کارروائی مکمل ہونے پر جوڑا عدالت سے نکل رہا تھا کہ اسی دوران دلہن کسی چیز سےٹکرا کر گر گئی، یہ دیکھ کر دولہا نے اسے ’غبیہ‘ (بے وقوف) کہہ دیا۔

(جاری ہے)

دلہن اس مذاق پر ناراض ہوگئی اور فوری طور پر جج سے فسخ نکاح کی درخواست کر دی ۔جج نے درخواست قبول کرتے ہوئے نکاح کے 3 منٹ بعد فسخ نکاح کی دستاویز جاری کردی۔ دونوں نکاح کے بعد ابھی شوہر اور اہلیہ کی حیثیت سے عدالت سے باہر نہیں آئے تھے کہ علیحدگی کا فیصلہ ہوگیا۔اسی تناظر میں اسے کویت کی تاریخ کا مختصر ترین نکاح قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :