کاشتکاروں کو موسم سرما کے لیے مولی کا بیج 4 سے 5 کلو، گاجر کا 5 سے8 کلو اور شلجم کابیج 1سے ڈیڑھ کلو گرام فی ایکڑ استعمال کرنے کا مشورہ

بدھ 20 ستمبر 2023 11:49

کاشتکاروں کو موسم سرما کے لیے مولی کا بیج 4 سے 5 کلو، گاجر کا 5 سے8 کلو ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2023ء) فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم سرما کے لیے مولی، گاجر، شلجم کی کاشت جاری رکھیں اور اچھی فصل کے حصول کے لیے معیاری و صاف اور منظور شدہ اقسام کا بیج ہی استعمال کریں ۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد اقبال نے کہاکہ اچھی فصل کیلئے بیج کی شرح کاخاص خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار موسم سرما کے لیے مولی کا بیج 4 سے 5کلو گرام فی ایکڑ، گاجر کا بیج 5 سے8کلو گرام فی ایکڑ اور شلجم کابیج ایک سے ڈیڑھ کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ سبزیوں کے ساتھ ساتھ روغندار اجناس کی کاشت کے لیے بھی موجودہ موسم انتہائی موزوں ہے لہٰذا کاشتکار روغنی اجناس کی بھی بروقت کاشت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ روغنی اجناس کی اچھی پیداوار کے لیے بیج کی شرح ڈیڑھ کلو گرام جبکہ بارانی علاقوں میں 2کلو گرام فی ایکڑ تک رکھیں۔

متعلقہ عنوان :